Thursday, December 5

Tag: bagh ali shah

سید باغ علی شاہ کاظمی مشہدی رح سیدانوالہ ضلع جہلم
انساب سادات پاکستان-- سید محسن رضا کاظمی

سید باغ علی شاہ کاظمی مشہدی رح سیدانوالہ ضلع جہلم

سید باغ علی شاہ کاظمی مشہدی رح سیدانوالہ ضلع جہلم آپ کی ولادت 30 جون 1897 کو موضع جھگیاں میں سید امیر شاہ مشہدی کے گھر ہوئی ۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ سردار بی پنڈی سید پور کے سادات سے تھیں ۔ آپ کا تعلق سادات کاظمی المشہدی کی مشہور شاخ قاضیال سے ہے ۔ آپ کے اجداد نے مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے سید کسراں اور پھر شاہ پور چکوال کے قریب دلجبہ پہاڑی پر طویل عرصہ گزارا ۔ 1754 کے قحط کے بعد آپ کے اجداد علاقہ پنڈ دانخان وارد ہوئے اور پنڈ دادنخان سے مغربی سمت تقریبن 15 کلومیڑ دور دریائے جہلم کے بالکل قریب کچہ کوٹ نامی گائوں میں سکونت اختیار کی ۔1850 کے لگ بھگ ایک سیلابی ریلے نے اس گائوں کو دریا برد کیا تو یہاں سے اکثر سادات مختلف مقامات کی طرف نقل مکانی کر گئے ۔ انہی میں آپ کے دادا بزرگوار سید محمد شاہ بن سید محمود شاہ تھے جو علاقہ پنڈی سید پور وارد ہو کر موضع جھگیاں آباد ہوئے ۔ آپ کے والد محترم سید...