Monday, October 7

سید باغ علی شاہ کاظمی مشہدی رح سیدانوالہ ضلع جہلم

آپ کی ولادت 30 جون 1897 کو موضع جھگیاں میں سید امیر شاہ مشہدی کے گھر ہوئی ۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ سردار بی پنڈی سید پور کے سادات سے تھیں ۔
آپ کا تعلق سادات کاظمی المشہدی کی مشہور شاخ قاضیال سے ہے ۔ آپ کے اجداد نے مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے سید کسراں اور پھر شاہ پور چکوال کے قریب دلجبہ پہاڑی پر طویل عرصہ گزارا ۔ 1754 کے قحط کے بعد آپ کے اجداد علاقہ پنڈ دانخان وارد ہوئے اور پنڈ دادنخان سے مغربی سمت تقریبن 15 کلومیڑ دور دریائے جہلم کے بالکل قریب کچہ کوٹ نامی گائوں میں سکونت اختیار کی ۔1850 کے لگ بھگ ایک سیلابی ریلے نے اس گائوں کو دریا برد کیا تو یہاں سے اکثر سادات مختلف مقامات کی طرف نقل مکانی کر گئے ۔ انہی میں آپ کے دادا بزرگوار سید محمد شاہ بن سید محمود شاہ تھے جو علاقہ پنڈی سید پور وارد ہو کر موضع جھگیاں آباد ہوئے ۔ آپ کے والد محترم سید امیر شاہ انڈین آرمی میں ملازم تھے اور وہ 1903 ع کے لگ بھگ حاضر سروس فوت ہوئے والد کی وفات کے بعد آپ کی والدہ محترمہ آپ سب بہن بھائیوں کو لے کر اپنے ننہالی گائوں سیدانوالہ تشریف لے آئیں آپ نے اسی گائوں میں پرورش پائی ۔ ابتدائی مذہبی تعلیم اور قرآن مجید ناظرہ اسی گائوں کے خطیب مولانا مدد علی جعفری لکھنوی سے پڑھا ۔ 30 اگست 1916 کو آپ آرمی کے شعبہ انجینرنگ میں بھرتی ہوئے ۔ اور 15 سال گزار کر 30 اگست 1931 ع کو لانس نائیک رینک میں ریٹائرڈ ہوئے ۔
شادی ۔ 25 اپریل 1921 کو آپ کی شادی موضع مونگ میں اپنی خالہ زاد بہن سے ہوئی ۔ تقریبن ایک سال گزرا تھا کہ آپ کی زوجہ کا انتقال ہو گیا ۔ آپ نے دوسری شادی موضع سیدانوالہ میں سید شاہسوار ولد سید امیر عالم شاہ کی دختر سیدہ بیگم بی سے کی ۔ جن کے بطن سے آپ کی درج ذیل اولادیں ہوئیں ۔
1۔ سیدہ غلام کبریٰ زوجہ سید مقبول حسین کاظمی (راقم کی نانی محترمہ )
2۔ آنریری کیپٹن سید منظور حسین کاظمی (اولاد سرگودھا شہر )
3۔سیدہ غلام صغریٰ زوجہ سید عاشق حسین کاظمی
4۔ سید باقر حسین ۔(لاولد فوت ہوئے )
5۔ سید عجائب حسین ۔(دو دختران )
6۔ سیدہ غلام زینب زوجہ سید شبیر حسین کاظمی حال مقیم ویسٹریج راولپنڈی
سید باغ علی شاہ کاظمی پابند صوم و صلاة اور انتہائی مذہبی لگن رکھنے والے انسان تھے ۔بڑھاپے اور بیماری میں بھی کبھی نماز پڑھنے میں سستی نہ کی ۔گائوں کے بھی مذہبی اور فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لیتے تھے ۔
7۔جنوری 1961 بمطابق 18 رجب المرجب بروز سوموار کو آپ کی زوجہ محترمہ نے وصال فرمایا ۔
11 نومبر 1977 ع کو ایک جانکاہ حادثہ سے دوچار ہوئے ۔ آپ کا جواں سال بیٹا سید عجائب حسین کاظمی جو آرمی میں حوالدار تھے ایک حادثہ کے سبب جاں بحق ہو گئے ۔ بڑھاپے میں جوان بیٹے کی وفات کی خبر نے آپ کو بالکل نڈھال کر دیا ۔ بیٹے کی وفات کے بعد آپ بھی ذیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکے ۔ 26 اپریل 1982 ع بمطابق یکم رجب المرجب بروز سوموار کو 85 سال کی عمر میں آپ بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ آپ کو سیدانوالہ قبرستان کاظمیہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
آپ کے دیگر بہن بھائیوں کی تفصیل
1.سیدہ راج بی زوجہ سید مہتاب شاہ آف لڈوا شریف ( مادری بہن)
2.سیدہ کرم بی زوجہ سید سردار شاہ بن مہر شاہ آف چوٹ دھیراں نزد ملکوال
3.سیدہ زینب بی زوجہ سید پہلوان شاہ بن جمعہ شاہ سیدانوالہ جہلم
4.سید باغ علی شاہ
5۔ سیدہ اِلَہ بی زوجہ سید راجے شاہ بن فضل شاہ سیدانوالہ
6۔سیدہ غلام بی زوجہ سید شاہ مراد شاہ بن سید فتح علی شاہ سیدانوالہ (میری دادی محترمہ)
7.سید حسین شاہ لاولد جوانی میں فوت ہوئے

از ۔ . تاریخ سیدانوالہ غیر مطبوعہ

تالیف ۔ سید محسن رضا کاظمی الحمیدی سیدانوالہ ضلع جہلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.